دارچینی کے حیرت انگیزفوائد

Spread the love

مشی گن: روزمرہ کھانوں میں دارچینی کا زیادہ استعمال ذیابیطس کے مرض کو کم کرنے کے ساتھ جسم میں موجود اضافی چربی ختم کر کے مٹاپا کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

یونیورسٹی آف مشی گن میں واقع لائف سائنسس انسٹی ٹیوٹ کے سائنسدانوں نے دارچینی میں موجود ایک مرکب سینامیلڈیہائیڈ کو چربی کے خلیات (فیٹ سیلز) پر آزمانے کے بعد بتایا ہے کہ اس سے چکنائی والے خلیات تیزی سے ختم ہوسکتے ہیں۔

تحقیقی ٹیم کے مطابق دارچینی انسانی جسم کے اندر تھرموجنیسس کا عمل شروع کردیتی ہے۔ دارچینی کئی طرح کے جین اور اینزائم کوسرگرم کرتی ہے جو فربہ بنانے والی چربی کم کرتے ہیں۔

دارچینی بطور گھریلو مصالحہ کسی بھی دوا سے کم نہیں اور جلد ہی اسے موٹاپے کے خلاف بطور دوا استعمال کیا جائے گا۔

تاہم تحقیق کرنے والوں نے خبردار کیا ہے کہ دارچینی کا ضرورت سے زیادہ استعمال کسی دیگر مسئلے کی وجہ بھی بن سکتا ہے اور اس ضمن میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

0 Comments
scroll to top