سردیوں میں وزن بڑھنے کی 10وجوہات

Spread the love

کیا آپ نے محسوس کیا ہے کہ سردیوں میں آپ کا وزن weight بڑھ جاتا ہے؟ یہ صرف آپ کے ساتھ ہی نہیں بلکہ اکثر لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے ۔ اس کی کئی وجوہات ہیں جنھیں جاننے کے بعد اس مسئلہ پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

1۔ نقل و حرکت کی کمی :

ٹھنڈ بڑھنے کے ساتھ ہی دل چاہتا ہے کہ بستر میں ہی دبکے رہو۔ سردی کی وجہ سے بہت ے کام چھوڑ دیتے ہیں۔ اور اکثر لوگ سردی میں باہر نکلنا بھی پسند نہیں کرتے ۔ اس سے بچنے کے لیے اپنے گھر میں ایسی سرگرمیاں رکھیں کہ جن سے آپ ایکٹیو رہ سکیں ۔ گھر پر رہتے ہوئے ورزش بھی کریں۔

2۔ دعوتیں اڑانا:

سردی کا موسم آتے ہی مزیدار چیزیں کھانے کا دل چاہتا ہے ۔ پھر اکثر لوگ سردی میں ہی تقریبات رکھتے ہیں۔ ان میں مرغن کھانے ہوتے ہیں اس کے علاوہ سردیوں کے ویک اینڈ پر ہوٹلوں کا رخ کرتے ہیں یہ کھانے صحت کے لیے اچھے نہیں ہوتے لیکن مزیدار ہونے کی وجہ سے زیادہ کھائے جاتے ہیں ۔ تو اس مرتبہ بھی باہر کھانے کا پروگرام بنائیں لیکن کھانے میں محتاط رہیں ۔زیادہ کھانے سے بچنے کے لیے دن میں صحت بخش اسنیکس ،پھل ، سبزیاں سلاد وغیرہ کھاتے رہیں تاکہ رات کے کھانے کی طرف زیادہ رغبت نہ ہو ۔

3۔ مزیدار کھانے:

سردیوں میں بھوک زیادہ لگتی ہے اور مزیدار چیزیں کھانے کا دل چاہتا ہے ۔ اس موسم میں لوگ پیزا، برگر، تکہ وغیرہ شوق سے کھاتے ہیں ۔ یہ چیزیں وقتی طور پر تو مزہ دیتی ہیں اور جسم کو گرماتی ہیں لیکن وزن کو بڑھانے کا باعث بنتی ہیں اپنے پسندیدہ کھانے صحت بخش اجزاء شامل کر کے بنائیں اس کے علاوہ یہ کھانے کھانے سے پہلے اپنی غذامیں پھل اور سبزیاں شامل کریں تاکہ یہ چیزیں کم کھائی جائیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

0 Comments
scroll to top