وزیراعظم کی ایک بار پھر الفاظ کے چناؤ میں بڑی غلطی

By | 23/11/2018
Spread the love

مدینے کی ریاست کا ماڈل چین والا ماڈل قرار دے دیا، دنیا کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا کہ چین نے 30 سالوں میں 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا،جب یہ غریب لوگ اوپر آئے تویہ چین کی طاقت بن گئے۔وزیراعظم عمران خان کاٹرینوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 نومبر 2018ء) وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر الفاظ کا چناؤ کرنے میں بڑی غلطی

کردی۔ انہوں نے آج یہاں 4ٹرینوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غربت

مکاؤکیلئے چینی ماڈل کوریاست مدینہ کا ماڈل کہنے کی بجائے کہا کہ مدینے کی ریاست کاماڈل چین والا ہی ماڈل تھا،دنیاکی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا کہ چین نے 30سالوں میں 70کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا،جب وہ لوگ غریب سے ملکی معیشت کو ان کا کوئی فائدہ نہیں تھا لیکن جب وہ اوپر آئے تویہ غریب لوگ چین کی طاقت بن گئے۔انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید آپ جو کام کررہے ہیں یہپاکستان کیلئے بہت ضروری ہے کیونکہ ٹرین غریب طبقہ استعمال کرتا ہے۔ ہم وہ کریں گے جوچین نے کیا۔

چین کی تمام پالیسیاں غریب کیلئے بنائی گئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا کہ چین نے 30سالوں میں 70کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا۔جب وہ لوگ غریب سے ملکی معیشت کو ان کا کوئی فائدہ نہیں تھا لیکن جب وہ اوپر آئے تویہ غریب لوگ چین کی طاقت بن گئے۔

ہم اسی لیے ریاست مدینہ کے ماڈل کی بات کرتے ہیں۔ مدینے کی ریاست کا بھی یہی ماڈل تھا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ریلوے 45ارب روپے نقصانمیں تھی اب یہ 37ارب پر آگیا ہے۔پی آئی اے کا 400ارب کا نقصان ہورہا تھا اس نقصان کو بھی نیچے لے کرآئیں گے۔اسٹیل میں نقصان ہورہا ہے۔اسٹیل مل بند پڑی ہوئی تھی۔ریلوے کی زمینوں پر قبضے کیے ہوئے ہیں ۔ سرکاری اراضی کو استعمال میں لاکر آمدن کا ذریعہ بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہرروز 6ہزار ارب قرضوں کی قسطیں اتار رہے ہیں۔ہمارے پاور سیکٹرز میں 1200ارب کے لاسز ہیں ۔150ارب کے لاسز صرف گیس سیکٹر میں ہیں۔یہ اس وجہ سے ہے کہ میرٹ پر بھرتیاں نہیں کی گئیں۔نیا نظام لارہے ہیں جس میں بھرتیاں صرف میرٹ پر ہوں گی۔ان لوگوں کو پیشہ ورانہ طریقے سے چلانے کی بجائے حکومت ان کو نوازتی ہے جس سے ادارے نقصان کرتے ہیں اور نقصان کا خمیازہ عوام بھگتی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید چین گئے اور چینی حکام کو ایم ایل ون منصوبے کیلئے آمادہ کیا۔شیخ رشید نے ماحول کو کلین اور سرسبزبنانے کیلئے بڑا کام کیا ہے۔انہو ں نے 4ٹرینوں کے افتتاح پر وزیرریلوے شیخ رشید کو مبارکباد بھی پیش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *